BBC Urdu TV

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی، انہوں نے مختلف شیڈز میں جاکر سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونووش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام تحصلیوں کے اسسٹنٹ کمشنر سبزی منڈیوں سمیت رمضان بازار کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ماہ مقدس میں بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں، اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ سخت ایکشن لے رہی ہے۔

Exit mobile version