جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت خسرہ و روبیل ویکسینیشن مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے پہلے روز 42 ہزار کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ ہیلتھ ٹیموں نے مقررہ ہدف سے 4 فیصد زیادہ ٹارگٹ حاصل کیا ہے، مہم کے پہلے روز 9 ماہ سے 15 سال کی عمر کے 45 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ خسرہ ویکسینیشن مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہی گے، جس کے دوران ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلوں میں 504,330 سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو قریبی ہیلتھ مرکز سے جلد از جلد حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔
رپورٹ: چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
