BBC Urdu TV

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ریٹس کو باقاعدگی سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت ایپ پر تصاویر کو بھی اپ لوڈ کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دکاندار جو بار بار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کر کہ جیل میں ڈالا جائے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version