BBC Urdu TV

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس بھر پور انداز میں جاری رکھیں،ھاٹ سپاٹ مکمل طور پر کور کریں،

انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں میں غفلت اور ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، یہ بات انہوں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی وائرس کنٹرول کرنے کے لئے سرویلنس سسٹم کو پوری طرح فعال و متحرک رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ سرویلنس پر مامور ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی روزانہ کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیڑ کیا جائے تاکہ کوالٹی آف سرویلنس کو یقینی بنا کرضلع بھر میں حقیقی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری اور مکمل تلفی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے متعلقہ شعبے متحرک کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

رپورٹ :چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version