جہلم : ایس ایچ او کالا گجراں کی اہم کاروائی، سرکاری ادارے کا نام استعمال کر کے شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار،
ملزم عارف محمود نے میرے بیٹے کو قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں بے گناہ ثابت کروانے کے لیے دو لاکھ لیے اور مزید تین لاکھ روپے بھی مانگے ہیں،مدعی مقدمہ
کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عارف محمود کو گرفتار کرلیا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
