BBC Urdu TV

جہلم : ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کاروائی، روبری کی واردات میں ملوث

جہلم : ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی بڑی کاروائی، روبری کی واردات میں ملوث ملزم سمیت لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے روبری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے طلائی زیورات مالیتی 15 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا، جبکہ دوسری اہم کاروائی میں کالا گجراں پولیس نے شارع عام پر لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت حاشر، زین، یاسین، حسن اور حماد کے ناموں سے ہوئی، کالا گجراں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کے قیمتی مال اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا۔

جہلم() جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار گمشدہ 08 سالہ حسن اور 19 سالہ طیب کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق 08 حسن علی گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے حسن علی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، جبکہ 19 سالہ طیب جو ڈس ایبل ہے گھر سے باہر گیا اور لاپتہ ہو گیا ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ طیب کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ صدر، کالا گجراں اور ٹیموں کو شاباش دی۔

جہلم() ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی بڑی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم سمیت شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم فلک شیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم 10 لاکھ روپے برآمد کر کی گئی جبکہ دوسری اہم کاروائی میں چوٹالہ پولیس نے وسیم نامی شہری کو فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے زخمی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کی شناخت بلال، مظہر، ذیشان اور اختر کے ناموں سے ہوئی، چوٹالہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کے قیمتی مال اور جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا گیا۔

جہلم() ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف اہم کاروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 180 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ منگلا میں درج کیا گیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے جو جاری رہے گا۔

جہلم() ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم کی اہم کاروائی، روبری کی واردات میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے روبری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان احمد بنیامین اور کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 10 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش دی۔

جہلم() ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضہ سے 06 مسروقہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version