جہلم ایس ایچ او پنڈدادن خان محمد آصف اور پولیس ٹیم کی اہم کاروائی ،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل ،موبائل فون، نقد رقم اور پسٹلز برآمد ،
پنڈ دادن خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حبیب الرحمن ،نذر عباس اور قیصر محمود کر گرفتار کر لیا ،
ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون ، مسروقہ رقم 75ہزار روپے اور 03عدد پسٹلز30بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے ،
ملزمان رواں سال ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جن کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ،
شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
