جہلم : ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی بڑی کاروائیاں، 04 منشیات فروش ملزمان سمیت 08 قمار باز ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے 04 منشیات فروش ملزمان شہزاد، آفتاب، فیصل اور شاہد کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 3 کلو 20 گرام چرس اور 220 گرام ہیروئن برآمد کر لی،
دوسری کاروائی میں تاش پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز ملزمان اکرم، زوہیب، عدنان، آفتاب، ندیم، عامر، شاہزیب اور طلعت کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 7620 روپے، 05 موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج
منشیات فروشی اور قمار بازی معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو شاباش
