جہلم ایس ایچ او جلالپور شریف ماجد گلزار اور ٹیم کی اہم کاروائی، اندھا قتل ٹریس،02 ملزمان گرفتار،
ملزمان کی شناخت عبدالرحمان اور وسیم اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے،
شاطرملزمان نے رواں ماہ کے آغاز میں ثاقب سہیل نامی شہری کو قتل کرکے نعش کو پہاڑ پر چھوڑ دیاتھا اور معاملے کو چھپانے کی کوشش کی،
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور مقتول کا آپس میں خاندانی تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے وقوعہ پیش آیا،
ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو قلیل عرصہ میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،
ملزمان بر ریمانڈ جسمانی ہیں جن سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
