جہلم : ایس ایچ او جلالپورشریف عبدالرحمٰان اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث02ملزم گرفتار،چوری شدہ رقم،طلائی زیورات،موبائل فونز ،موٹرسائیکل،لوڈر رکشہ اورالیکٹرونک و گھریلو سامان برآمد،
ملزمان کی شناخت اسجد علی اور سعد علی کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان سےچوری شدہ رقم07لاکھ 30ہزار روپے،طلائی زیورات مالیتی03لاکھ روپے،01عدد موٹر سائیکل،01عدد لوڈر رکشہ ،04عدد موبائل فونز مالیتی 03لاکھ 60ہزار روپے ،الیکٹرونک وگھریلو سامان وغیرہ مالیتی09لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش
