جہلم : ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائی، آلائشوں سے مضرِ صحت تیل تیار کرنے والے 02 ملزمان گرفتار
تھانہ کالا گجراں پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آلائشوں سے مضرِ صحت تیل تیار کرنے میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،
عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
