جہلم : ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 لیڈی ملزمہ سمیت 05 ملزمان گرفتار،
مال مسروقہ برآمد
ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد تقی،نثار احمد، محمد علیم، فاخرہ بی بی اور نذیراں بی بی کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے طلائی زیورات 10 تولہ مالیتی 25لاکھ روپےاور مال مسروقہ مالیتی02 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے.
ملزمان سے کل برآمدگی27لاکھ 25 ہزار روپے ہوئی.
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش
