جہلم : ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیرالدین بابر اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی و نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عامر پوڈری گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد،
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عامر نواز، علی عمران، حسنین انور اور محمد اویس کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے ڈکیتی و نقب زنی کی وارداتوں میں چھینی گئی رقم 04 لاکھ 17 ہزار 800 روپےاور 02 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گیے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
ملزمان کی گرفتاری اہم سنگ میل ہے،جس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور ضلع میں امن و امان کی فضاء پروان چڑھے گی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
