BBC Urdu TV

جہلم : ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر ون ویلنگ کرنے

جہلم : (ثاقب محمود) ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 06 ملزمان گرفتار،

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان
عدیل بٹ، وقاص، احسن سلطان، حماد منیر، اذان اور حسنین حیدر کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 04 موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں،

ملزمان اہم شاہراہ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے،

شہریوں سے التماس ہیکہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی افعال کی حوصلہ شکنی کریں،

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version