جہلم : ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد
تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان ممتاز کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے مال مسروقہ 10 عدد سولر پلیٹس اور 06 عدد بیٹریاں مالیتی 13لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئیں،
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجو
