BBC Urdu TV

جہلم : ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے بس چلا کر بچی کو جانبحق

جہلم : ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، غفلت اور لاپرواہی سے بس چلا کر بچی کو جانبحق کرنے والا ملزم گرفتار

تھانہ للہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے بس چلا کر کمسن بچی کو جانبحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version