جہلم : ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے والا ملزم گرفتار
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا جس پر ملزم نے کار سرکار میں مزاحمت کرنا شروع کر دیا،ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،
سرکاری امور کی انجام دہی میں خلل ڈالنے، بدامنی پھیلانے یا پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو
