جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن ،15 ملزمان گرفتار،داؤں پر لگی رقم،موبائل فونز ،گاڑی کیری ڈبہ،موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان سے داؤں پر لگی رقم 01 لاکھ 49 ہزار 440 روپے،11 عدد موبائل فونز،05 عدد موٹر سائیکلز،01 عدد گاڑی،01 عدد کیری ڈبہ اور آلات قمار بازی برآمد کر کی گئی،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 51 لاکھ بنتا ہے،
ملزمان نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
