جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد
پولیس تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم سکندر خان کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے دوران واردات چھینی گئی رقم 03 لاکھ 15ہزار روپے اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے ولا پسٹل برآمد کر لیے گئے،
ملزم 2021/22 سے سوہاوہ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کا نصب العین ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
پولیس تھانہ سوہاوہ کی اہم کاروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد
سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال علی کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،
ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں اسلحہ ناجائز کا مقدمہ درج،
ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
