BBC Urdu TV

جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں

جہلم : ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں متحرک چھوٹو گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی نقدی برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 08 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری،

ملزمان شہر کے مختلف مقامات اور گلی محلوں میں کھڑے موٹر سائیکلوں کے لاک توڑ کر چوری کرتے اور ان کے سپیئر پارٹس کباڑ میں فروخت کر دیتے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version