BBC Urdu TV

جہلم : ایس ایچ اوجلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی، پیزا ڈیلیوری بوائے کو اغواء کر کے زیادتی

جہلم : ایس ایچ اوجلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی، پیزا ڈیلیوری بوائے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے اور گن پوائنٹ پر موبائل و نقدی چھیننے والے گینگ کا رکن اشتہاری ملزم گرفتار،

جلاپورشریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان عرف بھولا کو گرفتار کر لیا،

مجھے کال کر کے پیزا ڈیلیوری کے لئے بلایا گیا ، راستے میں 03 ملزمان نے زبردستی اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون بھی چھین لئے تھے،مدعی مقدمہ

ملزم وقوعہ کے بعد سے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا اور کیٹیگری “A” کا ملزم اشتہاری تھا،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھرپور کریک ڈاون جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version