جہلم : الطاف پارک کی صفائی ستھرائی،ترقیاتی کام،تزئین و آرئش و دیگر کام کو مکمل کرنے کے بعد پبلک کے لئے کھولا جا رہا ہے،
ان خیالات کا اظہار ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے الطاف پارک کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کو جلد از جلد پارک کھولا جائے اور تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد، سی او ایم سی جہلم انعام الرحیم، سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ الطاف پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جلد مکمل کیے جا رہے ہیں،
انہوں نے بتایا ہے کہ الطاف پار ک کی تزئین و آرئش کا کام ایک ماہ میں مکمل کریں گے، جس میں پارک کی لائٹس، صفائی ستھرائی، پودے لگانے، جالیاں دروازے رنگ کروانے، کیاریوں اور واک ٹریک کی مرمت کروانے سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔جس کے بعد شہریوں کی تفریح کے لئے کھولا جائے گا، نوجوانوں کے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آج سے اسکی باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔جس میں شہری تنظیمیں اور میونسپل کارپوریشن مل کر ضروری ترقیاتی کام اور صفائی کے انتظامات مکمل کر رہے ہیں۔
