جہلم احاطہ کچہری میں فائرنگ کے واقعہ پر آر پی او راولپنڈی کا نوٹس، فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
حملہ آور ناصر اور وسیم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا.
آر پی او راولپنڈی کا واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے اقدام قتل کے مقدمہ میں پیشی پر آئے ملزمان پر مخالفین نے فائرنگ کی. فائرنگ سے پیشی پر آئے ایک ملزم مسعود، پولیس اہلکار وسیم شوکت اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ناصر زخمی ہوا. واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی . آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی
