جہلم : آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ کا تھانہ دینہ اور تھانہ منگلا کا وزٹ، تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا،
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،
عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت،
جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے،
انکوائری اور انوسٹی گیشن کی فہرستیں روزانہ کی بنیاد پر نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں، آر پی او راولپنڈی
شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ
