باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تاریخی قلعہ روہتاس میں مصوری مقابلے کا انعقاد،
مقابلہ اگلے تین دن تک جاری رہے گا، جس میں ملک کے 10 مایا ناز پینٹرز نے شرکت کی ہے، پینٹرز قلعہ روہتاس کے قدیم تاریخی حصوں کی منظر نگاری کریں گے اور اپنے ہنر کے جلوے دکھانے کے ساتھ ساتھ اپنا ہنر مقامی لوگوں اور بالخصوص سکول کی بچیوں کو باقاعدہ طور پر سیکھائیں گے تاکہ آنے والی نسلیں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ایونٹ کا بنیادی مقصد مقامی خواتین کے دستکاری ہنر کو سپورٹ اور اجاگر کرنا ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر فنڈ ریزنگ نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مقامی افراد کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
