رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم : آتش بازی کرنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم تبریز اقبال ولد عبدالرحمٰن ساکن پنن وال پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتش بازی 12 عدد چائنہ سٹک، 10 عدد انار اور 50 عدد گولے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہزاد احمد ولد دین محمد ساکن چک دریا دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
