BBC Urdu TV

جہلم۔( میاں محمد ساجد)عرس بابا سلیمان پارس کے موقع پر تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بےحیائی

جہلم۔( میاں محمد ساجد)عرس بابا سلیمان پارس کے موقع پر تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بےحیائی کی اجازت دے دی گئی ہے

سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوران دنیا بھر سے عقیدت مند مردوخواتین بچوں سمیت دربار پر حاضری کےلیے آتے ہیں

ولی اللہ کی دربار پر آنے والے زائرین کو صاف ستھرا اور قلبی سکون فراہم کرنے والا ماحول میسر ہونا چاہیے تاکہ دنیاوی معاملات سے ہٹ کر دین پر توجہ مرکوز رہیں

تفصیلات کے مطابق بابا سلیمان پارس سرکار کی تین روزہ تقریبات سات اگست سے شروع ہو رہی ہے اس دوران دنیا بھر سے عقیدت مند جوق در جوق دربار پر حاضری دینے کےلیے آتے ہیں اور دنیاوی کاموں کو چھوڑ پر عبادت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ نے عقیدت مندوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کی بجائے دربار کے قریب تفریحی میلے کی آڑ میں فحاشی اور بےحیائی پھیلانے والوں کو اجازت دے دی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تفریحی میلے کا اجازت نامہ فوری طور پر کینسل کیا جائے

Exit mobile version