جہلم۔نکودر چوک علاقہ تھانہ منگلا کینٹ دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ،چار افراد زخمی،
تفصیلات کیمطابق نکودر چوک جہلم تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں ہونیوالوں میں خالد حسین ولد عدالت فہیم ولد نعیم اقبال قاسم ولد انصر اشفاق ولد نامعلوم کو فائر نگ کر کے زخمی کر دیا گیا
تمام زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کے فوری احکامات پر پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر بھجوا دیا گیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کردیئے۔