جہلم۔دینہ۔(ملک وسیم اختر۔ بی بی سی اردو)
دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں اچانک پٹڑی سے اتر گئیں ۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس کے بعد ٹریک کو بحال کرنے کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ۔ ٹریک بحال کرنے میں مزید چند گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔
حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمد ورفت کیلئے بند ہے جبکہ مفتیاں ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریلوے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور تعاون کریں تاکہ امدادی کام جلد مکمل کیا جا سکے ۔
