BBC Urdu TV

جہلم(کرائم رپورٹر)بنگیال گاوں کے بااثر چوہدری کی آورسیز پاکستانی کے خاندان والوں کی قبریں مسمار

جہلم(کرائم رپورٹر)بنگیال گاوں کے بااثر چوہدری کی آورسیز پاکستانی کے خاندان والوں کی قبریں مسمار کرنے کی کوشش

قبرستان کی زمین سے مٹی نکال کر اپنی ملیکتی زمین میں شامل کرکے قبرستان ختم کرنا چاہتا ہے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نوٹس لیں اہل علاقہ کی اپیل

تفصیل کے مطابق جہلم کے تھانہ ڈومیلی کی حدود میں واقع گاوں بنگیال کے رہائشی آورسیز پاکستانی حاجی فیاض نے گاوں والوں کے ہمراء احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہےکہ گاوں کا اباثر چوہدری ارشد قبرستان سے مٹی نکال رہا ہے جس کی وجہ سے قبریں مسمار ہونے کا خدشہ ہے اور قبرستان کی زمین پر قبضہ کرکے اپنی ملکیتی زمین میں شامل کرنا چاہتا ہے گاوں کے درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے آباواجداد کی قبریں اس قبرستان میں موجود ہیں کچھ قبریں بلکل مسمار ہونے کے قریب ہیں اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب۔چیف سیکرٹری۔کمشنر راولپنڈی۔ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے پر زور اپیل کی ہےکہ وہ فوری نوٹس لےکر کاروائی کریں اس حوالے سے چوہدری ارشد نے ٹیلی فون پر موقف دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان والی زمین میری ملکیتی ہیں شاملات نہیں ہے اور نہ ہی میں نے قبریں مسمار کی ہیں

Exit mobile version