جہلم(نامہ نگار)ڈومیلی کے گاوں شیریاں میں زہریلہ کھانا کھانے سے دو بچے جابحق چھ بچوں کی حالت خراب ہوگئی
گھر میں خاندان کے لوگ جمع تھے رات کا کھانا کھانے سے آٹھ بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جابحق بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے
متاثرہ بچوں کو آر ایچ سی ڈومیلی اور تحصیل ہیڈکوارٹر سوہاوہ منتقل کیا گیا ایک بچہ تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر ہوا تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل رپورٹس حاصل کرنے کے بعد ہی پتہ چل سکتا ہےکہ کھانے میں کیا شامل تھا جابحق دونوں بچوں کی نماز جنازہ بغیر پوسٹمارٹم کروائے ادا کرکے دفن کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ ڈومیلی میں واقع گاوں ڈھوک شیریاں میں افسوسناک واقع اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے لوگوں بچوں سمیت گھر میں موجود تھے کھانا کھانے کے بعد مختلف بہن بھائیوں کے آٹھ بچوں کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی بچوں کو علاج کےلیے نجی ہسپتال لے جایا گیا ایک بچہ گھر میں ہی تھوڑی دیر بعد جابحق ہو گیا ایک بچہ نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا جابحق بچوں کی شناخت فرقان اور احسن کے ناموں سے بتائی گئی ہے جبکہ باقی چھ بچے جو آپس میں کزن ہیں انہیں نجی ہسپتال سے آر ایچ سی ڈومیلی اور سوہاوہ ہسپتال منتقل کیا گیا ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا آخری اطلاع آنے پر تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے دو دن گزرنے کے باوجود پولیس اور دیگر ادارے واقع سے مکمل لاعلم تھے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کون سی زہریلی اشیاء شامل تھی اس کے بارے میں میڈیکل رپورٹس حاصل کرنے کے بعد ہی پتہ چلے گا جابحق دونوں بچوں کی نماز جنازہ بغیر پوسٹمارٹم کروائے ادا کرکے دفن کر دیا گیا ہے
