جہلم(نامہ نگار)چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی 19سالہ داود علی کو دوستوں نے چھریاں مار کر بےدردی سے قتل کر دیا ہے
دو دوست حسیب اور شہراز بہانے سے داود علی کو کھیتوں میں لےگئے اور دو درجن کے قریب چھریوں کے پے در پے وار کئے تھے
والدین نے واحد سہارا چھیننے والے ملزمان کو فوری طور پر عبرتناک سزا دینے کی اپیل کی ہے پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ قادریاں آباد کا رہائشی 19سالہ نوجوان داود علی 19رمضان کی رات تراویح پڑھنے کے بعد گھر آیا تو دوست حسیب اور شہراز نے فون کرکے باہر بلوایا اور بہانے سے موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر ویرانوں کھیتوں میں لے گئے اور چھریوں کے 26 پے در پے وار کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کرکے موبائل ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور ریڈ کرکے دو ملزمان حسیب اور شہراز کو گرفتار کرکے آلہ قتل دو چھریاں اور ملزمان کے خون آلود کپڑے برآمد کر لیے ہیں گرفتار دونوں ملزمان حسیب اور شہراز مقتول داود علی کے قریبی دوست تھے ملزم حسیب کو کسی نے بتایا تھا کہ داود علی کے آپ کی بہن سے مبینہ طور پر ناجائز مراسم ہے اس لیے حسیب نے شہراز سے ملکر داود علی کا بے دردی سے قتل کر دیا ہے مقتول داود علی کی والدہ اور والد چوہدری وحید نمبردار نے کہا ہے کہ ملزمان نے ہماری زندگی کا واحد سہارا بےدردی سے قتل کرکے چھین لیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے مقتول نوجوان داود علی کا بیرون ملک کا ویزا لگا ہوا تھا اس نے عید کے بعد جانا تھا لیکن دوستوں نے نام نہاد وجہ بنا کر قتل کر دیا ہے
