
جہلم(نامہ نگار)چوہدری واسب آف جادہ کی دعوت پر ارمغان سبحانی وفاقی وزیر مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا دورہ
چوہدری ارمغان سبحانی نے عرس بابا جادہ دربار اور بیل اکھاڑہ ٹومبی کی تقریبات میں خصوصی طور پر شرکت کی ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے گذشتہ روز رائس آف جادہ چوہدری واسب حسین گجر کی دعوت پر عرس بابا دربار اور اکھاڑہ بیل ٹومبی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی چوہدری عقیل واسب نے چوہدری ارمغان سبحانی وفاقی وزیر مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا پرجوش استقبال کیا تھا ارمغان سبحانی وفاقی وزیر مملکت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے حکومت پاکستان جو بھی محنت کر رہی ہے وہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے کر رہی اس سے ملک کو فائدہ ہوگا ہمارے معاشرے میں ایک چیز جو تنقید کا پہلو بنی ہوئی ہے اس سے ابھی تک جان نہیں چھوٹی جا رہی پچھلی حکومت نے تین سے چار سال میں ایک بھی موٹروے یا خوشحالی کا منصوبہ مکمل نہیں کیا ان کے عزائم کچھ اور ہے مسلم لیگ ن کی جب بھی گورنمنٹ آئی انہوں نے موٹروے کے جال بچھا دیئے 2030تک پاکستان ایک صحت مند اور خوشحال پاکستان ہوگا
