جہلم(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چکول جہانگیر علی گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کرکے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا
جیل میں قیدیوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور صفائی کا خاص خیال رکھنے پر سپرٹینڈنٹ جیل حسن مجتبی کی کارکردگی کو سراہا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج چکوال جہانگیر علی گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے انتظامات چیک کرنے اور قیدیوں کے مسائل جاننے کےلیے خصوصی دورہ کیا انہوں نے جیل کے قیدیوں سے ملاقاتیں کیں تمام بارکوں میں قیدیوں کےلیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا قیدیوں کے کھانے رہائش میڈیکل اور صفائی کا معائنہ کیا اور جیل سپرٹینڈنٹ حسن مجتبی اور انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یہ جیل ہے لیکن یہاں تمام قیدیوں کو گھر جیسی سہولیات اور ماحول فراہم کیا جا رہا ہے
