BBC Urdu TV

جہلم(نامہ نگار)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی طرف سے ایم ایس کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام تمام

جہلم(نامہ نگار)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی طرف سے ایم ایس کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام
تمام ملازم ایک خاندان اور کنبہ کی طرح ہیں جس کا سربراء ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ایم ایس سربراء ہوتا ہے،صدر محمد اسلم
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان کے اعزاز میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے صدر محمد اسلم کی قیادت میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات بھی موجود تھے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ وارث،ایاز بٹ اور عمران کیانی نے کہا کہ ہم ہسپتال کی بہتری کےلیے انتظامیہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گے سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے ہمیشہ محنت لگن اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے مریضوں کے بہترین علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے میری ساری سروس ان ملازمین کے ساتھ گزری ہیں آخر میں ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعوان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے جس کےلیے ہمیں آئندہ بھی مل کر کام کرنا ہے

Exit mobile version