BBC Urdu TV

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر کمانڈ جہلم پولیس کی کامیابیوں

جہلم(ملک وسیم اختر )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر کمانڈ جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ محلہ قادرآباد میں جواں سالہ لڑکے کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،

ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان کی شناخت حسیب الحسن اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے،

ملزمان نے چند روز قبل مقتول داود کو چھڑیوں کے وار کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا تھا،

ملزمان سے آلات قتل برآمد کر لیے گیے ہیں،

تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کےلئے سنگ میل ہے،

Exit mobile version