BBC Urdu TV

جہلم(ملک وسیم اختر ) وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر کھیلتا پنجاب گیمز 2024

جہلم(ملک وسیم اختر ) وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر کھیلتا پنجاب گیمز 2024، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام یکم نومبر سے 10 نومبر تک منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن، کبڈی اور اتھلیٹکس کے ایونٹس شامل تھے، جن میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، ٹیم مینیجرز اور کوچز میں 8 لاکھ روپے سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ کرکٹ میں اسلامیہ رینجرز کلب اور ہاکی میں چودھری جہانگیر ہاکی کلب فاتح قرار پائے جبکہ اتھلیٹکس میں منیبا ضیاء اور دانیال زبیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں انعامات حاصل کیے۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version