جہلم(ملک وسیم اختر ) حکومت سیزن کے شروع میں ہی چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ،سٹہ مافیا اور مل مالکان سٹاک فروخت کرکے عوام کی جیبوں کاصفایا کرنے میں مصروف وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،وزیر صنعت پیداوار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کریانہ ایسوسی ایشن کے قائدین کاکہنا ہے موجیں کرنے اور مال بنانے والے ہمیشہ بچ نکلتے ہیں سارا ملبہ ریٹیلرز پر گرتا ہے اور کاروائیوں کا نشانہ پوراسال چھوٹے دوکانداروں کو بنایا جاتا ہے۔ کریانہ ایسوسی ایسی سیشن کے قائدین کاکہنا ھے کہ سٹہ مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ریٹ جس رفتار سے بڑھ رہے ہیں انہیں کنٹرول کرنا حکومت کےلیے ناممکن ہو جائے گا
تاجروں کاکہنا ہے کہ سیزن شروع ہوتے ہی جو چینی ایکسپورٹ اور اسمگل کر دی گئی ہے وہی چینی اب ایک بار پھر خدا نخوستہ امپورٹ کرنی پڑ جائے اور ستی فروخت ہونے والی چینی مہنگی خرید کر لوگوں کا کچومر نکالا جائے گااور سختی چھوٹے دکانداروں کی آئے گی حکومت کو چاہیے قبل از وقت نوٹس لے تاکہ قمیتوں میں استحکام برقرار رہ سکے
جہلم(ملک وسیم اختر ) حکومت سیزن کے شروع میں ہی چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام
