جہلم(ریاض گوندل) پاکستانی عوام کو چاہیے فروخت ہونے والے قومی اداروں میں حصہ دار بنے
اس سے دولت محدود ہاتھوں میں رہنے کی بجائے تقسیم ہو گی جس کا فائدہ ملک پاکستان اور ہر عام وخاص پاکستانی شہری کو پہنچے گا پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ قومی ادارے جو نقصان میں جا رہیے ہیں ان کو فروخت ضرور کرے لیکن غیر ملکیوں کو فروخت کرنے کی بجائے ملک میں رہنے والوں کے سپرد کرے اس سے ہمارا ملک اور عوام مضبوط ہونگے اگر غیر ملکی ہمارے قومی ادارے خریدیں گے تو اس کا فائدہ ہماری حکومت کو ایک بار ہوگا مگر خریدنے والی ہمارے اداروں سے ساری زندگی فائدہ اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار APRNS ریلیف کمیٹی اور رھبر فاونڈیشن و اقراء حیات ٹرسٹ کے چیٸرمین قیصر محمود ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہا ہےکہ اگر تمام پاکستانی عوام ملک کی ترقی اور اداروں کی مضبوط کےلیے متحد ہو جائے تو میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ہمارے ملک میں کوئی غریب نہیں رہیے گا امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جائے گا ہر شہری کو کاروبار کرنے کی طرف توجہ دینا ہوگی قیصر محمود ڈار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو پاکستانی تاجروں سے رابطہ کرے اور تاجروں اور مالدار لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے اقدامات کیا جائےتاکہ ہمارے قومی ادارے غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے پاکستان میں رہنے والے خریدیں اور انہیں چلائیں
