BBC Urdu TV

جہلم(ریاض گوندل)شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے ایک اور بہادر سپوت محمد علی نے ملک دشمنوں

جہلم(ریاض گوندل)شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے ایک اور بہادر سپوت محمد علی نے ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا ہے نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے محمد علی کا والد پاک فوج سے ریٹائرڈ ہے ایک بہن اور ایک بھائی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم جو کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے وہاں کے ایک اور بہادر سپوت محمد علی نے ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا ہے 20سالہ محمد علی شہادت کا مقام حاصل کرنے کےلیے پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور شمالی وزیرستان میں وطن کی حفاظت کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے والد خالد محمود نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہےکہ میرے بیٹے محمد علی نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے میں اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی وطن پر قربان کرنا چاہتا ہوں
20 سالہ شہید محمد علی کا والد خالد محمود پاک فوج سے ریٹائرڈ ہے شہید کے والدین سمیت ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی سوگواران میں شامل ہیں
محمد علی کی نماز جنازہ آبائی جنازہ گاہ ڈھوک فردوس میں ادا کی گئی اور وہی سپرد خاک کیا گیا ہے
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی پاک فوج کے افسران نے شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی تھیں

Exit mobile version