BBC Urdu TV

جہلم(رانا نویدالحسن)پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بن شہید چودھری اللہ دتہ مدت ملازمت کی تکمیل

جہلم(رانا نویدالحسن)پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بن شہید چودھری اللہ دتہ مدت ملازمت کی تکمیل پر آج اپنے منصب سے ریٹائرڈ ہوگئے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری چودھری وحید حیدر کے بڑے بھائی چودھری اللہ دتہ نے تقریباً چالیس سال قبل بطور مدرس مسجد مکتب سکول اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ دوران ملازمت وہ مختلف سکولز میں تعینات رہے اور آج بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بن شہید محکمہ تعیلم سے رخصت ہوئے۔ سکول میں ان کے اعزاز میں اک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سی ای او ایجوکیشن سید محمد سلیم شاہ ، ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید اختر ، ممبران سکول کونسل ، معززین علاقہ ، ریٹائرڈ و حاضر سروس سربراہان ادارہ جات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی طرف سے مرکزی جنرل سیکریٹری چودھری وحید حیدر ، ضلعی کنوینئر گرینڈ ٹیچرز الائنس ملک محمد افضل میر ، ضلعی صدر چودھری راشد محمود اور ضلعی میڈیا سیکریٹری چودھری افضال محمود نے بھی شرکت کی۔
مقررین نے چودھری اللہ دتہ صاحب کی خدمات کو سراہا۔ خصوصاً سکول کونسل نے بن شہید ہائی سکول کے لئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں چودھری اللہ دتہ صاحب نے ضلعی تعلیمی افسران اور آ نے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version