جہلم:حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے
موضع پیراغیب میں 2 کنال سرکاری اراضی جبکہ موضع سول لائنز میں 1 کنال 17 مرلہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اراضی واگزار کروا لی۔ ضلع جہلم میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جہاں جہاں سرکاری زمینوں پر قبضے کیے گئے ہیں ان کو ہر ہال میں واگزار کروایا جائے گا
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
