جہلم(بیورو رپورٹ)شہر میں غیر قانونی پلازہ مالکان بے لگام ناجائز تعمیرات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا
پلازہ مالک نے نقشہ نہ بنوانے کی تصدیق کر دی عوام پریشان شہری بے حال انتظامیہ خاموش وزیر اعظم پاکستان و اعلیٰ حکام نوٹس لیں عوام تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں بلیک منی کے سوداگروں کی ہم نے امروز بھی خبر شائع کی تھی جنہوں نے اپنی بلیک منی کے ذریعہ سے اربوں روپوں کی جائیدادیں خرید کر غیر قانونی بڑے بڑے دیو قامت پلازہ جات بغیر نقشے کے تعمیر کر کے موجودہ حکومت کے قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں اور اس طرح سے یہ اندھی دولت کے پجاری من مرضی کر کے مذید غریب اور بے بس عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ امروز بھی ہمارے معتبر ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ان بلیک منی کے سوداگروں کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور ایسے موقع پر ہماری پیشہ ورانہ صحافتی ٹیم نے جب ایک پلازہ مالک سے نقشے کا سوال کیا تو وہ صاف انکار کرتے ہوئے کہنے لگا کہ اس نے کوئی نقشہ قانون کے مطابق نہیں بنوایا اور یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ؟ اور لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کا قانون کہاں ہے اور ان غیر قانونی پلازوں کے مالکان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور اس غیر قانونی پلازوں کی تعمیرات سے عوام سخت پریشان اور شہری بے حال ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی پلازوں کی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح عوام نے صحافیوں کو اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر قانونی پلازہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف و اعلیٰ حکام نوٹس لیں تاکہ غریب اور بے بس عوام سکون کی زندگی گزار سکیں
