BBC Urdu TV

جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل

بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل کر دئیے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، عمرایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لئے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔

Exit mobile version