BBC Urdu TV

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطےکی جیوسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ

راولپنڈی: جنرل ندیم رضا کے زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال کا جائزہ اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے شرکا نے خطے میں تیزی سے ہونیوالی تبدیلیوں، اور ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی قومی خدمات کو سراہا گیا۔

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا وبا کیخلاف قومی کوششوں کو یکجا کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی قبضے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ عسکری قیادت نے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔

Exit mobile version