BBC Urdu TV

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے یون سک یول کے گرفتاری اور سرچ وارنٹ کی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مواخذے کی توثیق کے لیے آئینی عدالت کا حکم آنا ابھی باقی ہے، معطل صدر یون سک یول کے وکیل نے کہا ہے کہ معطل صدر کے سرچ و گرفتاری کے وارنٹ غیر قانونی ہیں۔

واضح رہے سابق صدر یون سک یول 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دیئے گئے تھے۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے 300 اراکین نے یون سک یول کیخلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے لیے ووٹ دیا تھا۔

Exit mobile version