BBC Urdu TV

جنوبی پنجاب کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:سید راشد حسین بخاری

جنوبی پنجاب کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:سید راشد حسین بخاری

وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بحالی اور ملتان بگ سٹی کا اعلان کریں:نائب صدر
موروثی سیاستدانوں نے سوائے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے کوئی اور کام نہیں کیا:گفتگو
ملکی غذائی ضروریات کا آدھے سے زائد یہاں سے جاتا ہے مگراس کے باوجود کسان مالی مسائل کا شکار ہیں

نائب صدر مستقبل پاکستان سیدر اشد حسین بخاری کی جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت و صفائی،اعلیٰ تعلیم،سیوریج او ر پینے کے صاف پانی سمیت دیگربے شمار مسائل کا سامنا ہے،وسیب کی ترقی و خوشحالی کی باتیں تو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوتی آرہی ہیں مگر آج تک وہ پوری نہیں ہوپائیں جس کی وجہ سے پسماندگی و محرومی کا شکار یہ خطہ مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب متوقع دورہ ملتان پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بحالی کے ساتھ ملتان بگ سٹی کا اعلان کریں تاکہ اس حوالے سے جو عوام میں شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں وہ دور ہوسکیں،طوفانی بارشوں اور آندھی سے آم کے باغات اور کپاس کی فصل متاثر ہوئی ہے حکومت باغبانوں اور کاشتکاروں کی مالی امداد کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ نقصان کی وجہ سے جو انہیں مسائل کا سامنا ہے اُن کا سدباب ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نسل در نسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدانوں نے سوائے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے کوئی اور کام نہیں کیا اگر کچھ کیا ہوتا تو آج خطہ کے عوام کو اس قدر مسائل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا بلکہ ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوتی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کا 60فیصد زائد جنوبی پنجاب سے جاتا ہے مگر اس کے باوجود یہاں کے کسان مالی مسائل کا شکار ہیں اور کسی نے آج تک ان کے زخموں پر مرہم نہیں رکھی بلکہ ہر دور میں زبانی کلامی باتوں اور دعوؤں کے ذریعے انہیں بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اب حکومت کو انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہوگا ورنہ ملک میں غذائی بحران کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے

Exit mobile version