BBC Urdu TV

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے دعویدار ہی خطہ کی محرومیوں اور پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں:

مخلوط حکومت میں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے:سید راشد حسین بخاری

مفاد پرستوں کو ذاتی مفادات سے فرصت ملے گی تو وہ ملک اور قوم کے بارے میں سوچیں گے:گفتگو

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے دعویدار ہی خطہ کی محرومیوں اور پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں:نائب صدر

مسائل کے حل کی باتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف،حکومت قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ مخلوط حکومت میں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،مفاد پرست سیاست دانوں کو ذاتی مفادات سے فرصت ملے گی تو وہ ملک اور قوم کے بارے میں سوچیں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے جب بھی ان دونوں جماعتوں کی حکومت آئی مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھے اب کی بار بھی کچھ ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے دعویدار ہی خطہ کی محرومیوں اور پسماندگی کے ذمہ دار ہیں اگر یہاں سے منتخب ہوکر اسمبلیوں کی زینت بننے والے خلوص نیت سے آگے بڑھیں تو مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکتا ہے مگر ستم ظریفی تو یہ ہے کہ انہوں نے کبھی عوام کے بارے میں نہیں سوچا بس الیکشن کے دنوں میں حصول اقتدار کیلئے دکھائی دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کیلئے آنے والے عمائدین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑھتے ہوئے معاشی مسائل دنوں یا مہینوں میں حل ہونے والے نہیں ہیں اس حوالے سے حکومت کی تمام باتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرے اب وقت نہیں رہا ہے جھوٹے دعووے اور وعدوں کی بنیاد پر عوام کو بیوقوف بنایا جائے۔ملاقات کے لیے آنے والے افراد نے درپیش مسائل سے آگاہ بھی کیا جس پر سید راشد حسین بخاری نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Exit mobile version