جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عمارہ خان
اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں 8 خوراج ہلاک اور 16 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی رات خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ائی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے۔ائی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر معروف سوشل ورکر عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
