جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 10 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں۔سائبر کرائم سرکل گجرانوالہ نے ملزم کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے انوارلحق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل حمزہ اظہر نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ سب انسپیکٹر ذیشان یوسف نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروایا۔
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ پر ائرپورٹ پر کارروائی
اینٹی نارکوٹس فورس کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم صغیر احمد کے خلاف اینٹی نارکوٹس فورس کے تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ملزم فلائٹ نمبر QR630 سے پاکستان پہنچا تھا۔بعد ازاں ملزم کو اے این آف سیالکوٹ حکام کے حوالے کر دیا گیا
